پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

نجی اسکولوں کی انتظامیہ بچوں کو پولیو ویکسین پلائے،محکمہ تعلیم سندھ

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تمام نجی اسکولوں کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 16تا 21ستمبر تک چلنے والی پولیو مہم کے دوران اپنے اپنے اسکولوں میں بچوں کو پولیو کی ویکسین لازمی پلائیں تاکہ شہر سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں تمام اسکولوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسکول میں 5سال تک

کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں بصورت دیگر جو اسکول پولیو ورکرز کو اپنے اسکول میں آنے سے منع کرے گا ان کے اسکولوں کو رجسٹریشن منسوخ کردی جائیگی۔اس حوالے سے پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر سید شہزاد اختر نے کہا ہے کہ پولیو مہم خوش آئند اقدام ہے، انہوں نے ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز منسوب حسین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے اسکولز کی سطح پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا اعلان بہترین سماجی خدمات کے مترادف ہے۔ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے پولیو مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اپنے تعاون کا بھی یقین دلاتے ہیں،صدر پیک نے تمام اسکولز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صوبائی سطح پر شروع ہونے والی اس پولیو مہم کا حصہ بنیں اور پولیوٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…