جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

’’نواز شریف کا ستارہ کونسا ہے اور وہ کیوں گردش میں ہے؟‘‘ 2018 میں کیا ہوگا؟ کلثوم نواز الیکشن جیت پائیں گی یا نہیں؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) عالمی شہرت یافتہ آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے پیش گوئی کی ہے کہ نواز شریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے جو دسمبر 2017ء تک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا‘نواز شریف کا ستارہ 2018ء میں گردش سے نکل جائے گا ‘نااہلی ختم ہوجائے گی‘

بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیںگی‘حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی‘ حمزہ شہباز‘ چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہوجائینگے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹروپامسٹ پروفیسر فضل کریم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا برج جدی ستارہ زحل ہے جو کہ دسمبر 2017ء تک انتہائی مشکلات تک کا شکار رہے گا۔ تھوڑے ٹائم کیلئے 3 ماہ 10 دن کے لئے یہ جیل جائے گا اور اس کے بعد قرتی طور پر اس کا ستارہ گردش سے نکل جائے گا اور اس کی نااہلی ختم ہوجائے گی. پروفیسر فضل کریم خان نے کہا کہ 2018ء (ن) لیگ کا نام اگر تبدیل ہوگیا تو بھاری اکثریت سے جیت جائے گی۔ پی پی پی اور پی ٹی آئی دونوں پارٹیاں الگ الگ الیکشن لڑیں گی جو دونوں پارٹیاں ہار جائیں گی۔ بیگم کلثوم الیکشن جیت جائیںگی۔ حلقہ 120 سے بڑی لیڈ لے کر جیتیں گی۔ حمزہ شہباز، چودھری نثار اور بیگم کلثوم اکٹھے ہوجائیں گے۔خواجہ آصف، سعد رفیق اور طلال چودھری دانیا عزیز کو 1 سال 6ماہ قید کاٹیں گے۔ اس کے بعد دوبارہ رہا ہوکر اپنے اپنے حلقے میں اہم مقام حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید اگر اپنی پارٹی فعال بنائیں تو وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ دوسری پارٹیاں چھوڑ دیں۔ شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو اچانک بڑا سیاسی عہدہ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…