جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آنیوالے دنوں میں کیسی اور کس کی حکومت بننے جا رہی ہے؟اہم شخصیت کا دھماکے دار انکشاف

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مستقبل میں ’’ معلق پارلیمنٹ ‘‘بننے کا قوی امکان ہے . آئندہ الیکشن میں کوئی بھی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکے گی ،عوام ہی کسی کو ’’مائنس‘‘ یا ’’پلس ‘‘کرسکتی ہے .آئین ،جمہوریت اور پارلیمنٹ میں ایسی کوئی گنجائش نہیں ہے، مستقبل پیپلز پارٹی اور بلاول بھٹو زرداری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نےمیڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن 2018ء میں ہوں گے ،عوام کے ووٹوں اور سپورٹ سے پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت بھی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنائی تھی اور اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلی تھی ،اتحادی جماعتو ں کے ساتھ ملکر ’’مخلوط حکومت ‘‘ بنانے اور اتحاد ی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی وسیع تجربہ رکھتی ہے ، امکان ہے کہ آئندہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی اسمبلیاں ’’ معلق ‘‘ ہوں گی اور کسی بھی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں حاصل ہوگی، پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے.جس کی جڑیں ملک کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر موجود ہیں ،پیپلز پارٹی کا اپنا منشور ہے ،وہ کسی حکومت یا شخصیت کے ساتھ نہیں ہے بلکہ آئین،عوام اور قومی اداروں کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی حامی ہے ،اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے سینٹ سے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کی آئینی حیثیت کا بل پاس کرادیا ہے ،ماضی میں جب ہماری حکومت تھی ،اگر سینٹ میں ہمیں اکثریت حاصل ہوتی تو ’’جنوبی پنجاب ‘‘ کب کا صوبہ بن چکا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 120میں دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلز پارٹی بھی اپنے

امیدوار کی کامیابی کیلئے محنت کررہی ہے .اب نتیجہ کوئی دور کی بات نہیں ،آئندہ چندروز میں این اے 120کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ’’مردم شماری ‘‘ پر تحفظات ہیں،اس حوالے سے سینٹ اور قومی اسمبلی میں ہماری پارلیمانی کمیٹی نے اپنا نقطہ نگاہ جمع کرادیا ہے ،آئندہ الیکشن میں تحصیل کبیروالا سمیت ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا.جو تمام

امیدواروں کے انٹرویو کے بعد امیدواروں کی فائنل لسٹ بنائے گا،آپ دیکھیں گے کہ جب امیدواروں کے انٹرویو ہورہے ہوں گے ،اس وقت ٹکٹ لینے والوں میں لائنیں لگی ہوں گی ،وہ لوگ بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوں گے ،جو آج کہیں اور کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبیروالا شہر سے ان کا بہت پرانا رشتہ ہے ،جب میں چیئرمین ضلع کونسل ملتان کا الیکشن لڑا تھا،مجھے سب سے زیادہ ووٹ خانیوال اور کبیر والا سے ملے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…