پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میانمار کو پاکستانی اسلحے کی فراہمی،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی قرارداد کے متن میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق رونگیا مسلمانوں کے علاقے راکھین کا دورہ کرے گی۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سینیٹ میں آکر حکومت کا مؤقف واضح کریں اور حکومت پاکستان فوری طور پر میانمار حکومت سے رابطہ کرے جب کہ اس حوالے سے بین الاقوامی برادری سے بھی رابطہ کیا جائے اور روہنگیا کی تازہ صورتحال سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں بھی بھرپور طریقے سے آواز اٹھائی جائے۔کمیٹی اراکین نے کہا کہ میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سانگ سوکی کی خاموشی سے مایوسی ہوئی ہے حکومت پاکستان برما کے ساتھ فوجی سازو سامان سے متعلق بات چیت کا عمل مؤخر کرکے تجارتی تعلقات منقطع کردے جب کہ او آئی سی کو چاہئے کہ وہ بے گھر ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو سہارا دینے کے لئے فنڈز قائم کرے۔ اور متاثرین کو خیمے، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر ضروریات کی چیزیں مہیا کی جائیں۔ دریں اثنا میانمار کے فوجیوں کے مظالم ،روہنگیا نوجوان نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو بچانے کیلئے تاریخ رقم کردی، تفصیلات کے مطابق میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر میانمار حکومت کے مظالم کا سلسلہ جاری رہے ،بستیاں کی بستیاں اجڑ گئی ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو اب تک ہلاک کیاجاچکاہے، لاکھوں کی تعداد میں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک کو ہجرت پر مجبور ہیں، ایسے میں میانمار حکومت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے سے بچنے کے لئے روہنگیا مسلمان نوجوان نے اپنے ماں باپ کو بچانے کے لئے تاریخ رقم کردی، اس نوجوان نے اپنے کندھوں پر والدین کو اُٹھاکر بنگلہ دیش کی جانب سفر کا آغاز کیا اور صرف سات دن میں اپنے ماں باپ کو میانمار کے دہشت گردوں سے بچاکر بنگلہ دیش پہنچ گیا،

اس نوجوان کی بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور دنیا بھر سے اس کی اپنے والدین سے محبت اور ان کے لئے قابل تحسین کارنامے کو خراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔ یقینا وہ والدین بھی خوش نصیب ہیں جن کو اللہ نے ایسی اولاد نصیب فرمائی ، اللہ تعالیٰ روہنگیا مسلمانوں کے مصائب دور فرمائے اوران کو امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطاءفرمائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…