اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

این اے 120 کاتہلکہ خیز معرکہ اگر (ن) لیگ ہار گئی تو وہ کیا کرے گی؟

datetime 11  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 120 میں ن لیگ مظلومیت کارڈ استعمال کرے گی۔ شریف خاندان ترس کا جذبہ پیدا کرنے میں بڑی مہارت رکھتا ہے اور یہ ہمیشہ مظلوم بن جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دھاندلی کا بڑا تجربہ رکھتے ہیں ، نوکریاں دے سکتے ہیں ، وعدے کر سکتے ہیں اور مالی فائدے بھی پہنچا سکتے ہیں ۔

سینئر تجزیہ کار پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ حلقہ این اے 120 میں شکایات کے باوجود ن لیگ کو ووٹ پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں فائدہ اٹھانے والوں کا ایک نظام پیدا کیا ہے جن میں ٹھیکیدار سے لیکر درمیانے درجے کے دکاندار تک شامل ہیں ۔ اسی طرح لوگوں کے میٹر لگوانے سے لیکر دیگر چھوٹے موٹے کاموں تک کیلئے ایسے افراد عوام سے پیسے لیکر اداروں سے ان کے کام کراتے ہیں اور اگر مسلم لیگ ن ہارتی ہے تو پیسے لیکر لوگوں کے کام کرانیوالا پورا طبقہ فارغ ہوجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتا ہے لیکن یہاں مڈل مینوں کو مسائل کے حل کیلئے تلاش کیا جاتا ہے ۔ معروف کالم نگار و تجزیہ کارایاز امیر نے کہا کہ اسحا ق ڈارکے چہرے سے شہادت ٹپک رہی ہے ، جبکہ این اے 120 کی الیکشن مہم کے انچارج حمزہ شہباز لندن جا کر بیٹھ گئے ہیں ۔ پروگرام میں شریک سیاسی امور کے ماہر اور روزنامہ دنیا کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی نے کہا کہ میرے خیال میں این اے 120 میں لوگوں کوشکایات بھی بہت ہیں، لیکن وہ ووٹ شیر کو دینگے ،میں نے خود وہاں جاکردیکھا ہے لوگ کہتے ہیں جوبھی ہے ہم نے ووٹ پھربھی شیرکو دینا ہے ، لیکن پارٹی میں موجود اختلافات مہم پر اثر انداز ہو رہے ہیں ۔ پروگرام کے شرکا نے پرنٹ میڈیا کے حوالے سے مجوزہ قانون سازی کے بارے میں کہا کہ اخبارات کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ صحافیوں نے آزادی صحافت کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…