جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

اتحاد اُمت مسلمین پاکستان کانفرنس 17ستمبر کو منعقد ہوگی

datetime 11  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سنی تحریک کے سنیئر رہنماء شاہد غوری نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور مظالم کے خلاف عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا ،برمامیں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ اقوام متحدہ سمیت تمام انسانیت کے دعویداروں کی برمام میں مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی المیہ سے کم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیس ایمبسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے روح رواں

،سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر وفد نے اتحاد اُمت مسلمین پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر ڈاکٹر محمد زادہ ،ڈاکٹر مسکین شاہ ،سعید عالم ،ڈاکٹر جمیل احمد تنولی ،محمد ندیم اور محمد شاہد موجود تھے ۔سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے اس موقع پر بتا یا کہ اتحاد اُمت مسلمین پاکستان کانفرنس برائے مظلوم مسلمان برما ،کشمیر ،فلسطین ،شام و عراق پر مظالم پر آواز اُٹھا نا اور پاکستان میں علماء اکرام کو متحد کرکے اس حوالے سے دنیا کو اتحاد ویکجہتی کا پیغام دینا ہے اورنگزیب سلطان نے بتا یا کہ کانفرنس مورخہ 17ستمبر2017 بروز اتوار دوپہر 2بجے نیشنل میوزیم آڈیوٹیوریم نزد ایس ایم لاء کالج منعقد کیا جارہا ہے اس حوالے سے جید علماء اکرام اور شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت کو کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامے پہنچا نے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…