جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پانامہ سکینڈل ،اہم ترین حکومتی شخصیت کا ریکارڈ فراہم کرنیوالے اعلیٰ افسر کی شامت آگئی،نوکری سے برخاست

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ سکینڈل میں اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے نیب کو ریکارڈ فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے نادرا کے ڈائریکٹر ڈیٹا بیس پانامہ پیپرز سکینڈل میں نیب ریفرنسز میں نادرا کے فوکل پرسن تعینات کیے گئے تھے جنہیں اسحاق ڈار ان کے بیٹوں اور بیٹی کی بیرون و اندرون جائیددادوں کا ریکارڈ نیب ک فراہم کرنا تھا آ فیسر نے 21اگست کو اسحاق ڈار او ر ان کے بچوں کی تفصیلات نیب لاہور کو فراہم کیں

23اگست کو چےئرمین نادرا نے مذکورہ آفیسر کو وجہ بتائے بغیر نوکری سے برخاست کردیا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں سیاسی سطح پر بڑی تبدیلیاں لانے والے پانامہ پیپرز کے آفٹر شاکس کا سلسلہ بند نہیں ہوا نیب کو پانامہ پیپرز کے حوالے سے اہم ترین حکومتی شخصیت کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والے نادرا کے سنےئر آفیسر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے نادرا کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بنائے گئے ریفرنس کے حوالے سے حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرنے کے لیے 17اگست کو مراسلہ لکھا گیا جس میں اسحاق ڈار کے بچوں بالخصوص لندن میں مقیم ایک بیٹی کے اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی نیب کے مراسلے کے بعد چےئرمین نادرا نے نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے سنےئر ڈائریکٹر ڈیٹا بیس سید قابوص عزیز کو پانامہ پیپرز کیس میں نادرا کا فوکل پرسن مقرر کیا اور مطلوبہ ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی جو مذکورہ آفیسر کی جانب سے 21اگست کو نیب کے لاہور آفس کو فراہم کیا گیا جس میں اسحاق ڈ ار کے دوبٹیوں اور ایک بیٹی کے بیرون ملک اثاثہ جات کی دستیاب معلومات فراہم کی گئیں تاہم چےئرمین نادرا نے حیرت انگیز طورپر 23اگست کو اسی آفیسر کو وجہ بتائے بغیر ہی نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا چےئرمین نادرا کے اقدام کے باعث نادرا افسران میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ چےئر مین کے اس اقدام کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…