پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میانمار کی حکومت نے پاکستانی صحافیوں کو دھرلیا،افسوسناک سلوک کا نشانہ بن گئے‎

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی کے مشہور و معروف کرائم جرنلسٹ اقرارالحسن کی میانمار میں پولیس کسٹڈی سے متعلق خبریں گردش میں۔ تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے کرائم جرنلسٹ اقرار الحسن میانمار کے علاقے رخائن میں پہنچ گئے جہاں وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ صحافتی خدمات ادا کر رہے ہیں جبکہ ان کی دوسری ٹیم کو امیگریشن حکام نے ویزہ ہونے کے باوجود ڈی پورٹ کر دیا ۔

اقرار الحسن اپنی ٹیم کے ہمراہ میانمار میں صحافتی خدمات کی انجام دہی کے لئے نامساعد حالات سے گزرتے ہوئے میانمار حکومت کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ دوسری جانب مشہور و معروف ٹی وی اینکرپرسن اقرار الحسن کے بارے میں بری خبر آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اقرارالحسن روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے لانے کے لئے ان دنوں میانمار گئے ہوئے ہیں اور یہ بتایا جا رہا ہے کہ وہ جس علاقے میں موجود تھے وہاں حالات کافی کشیدہ ہیں اور مختلف ذرائع نے ان کی جاں بحق ہونے کی خبریں بھی دی ہیں۔ تاہم پاکستان میں ان کے خاندان والوں نے اس خبر پر کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی بہادر شاہ ظفر کے مزار کے باہر لی گئی تصویر کافی شیئر ہورہی ہے۔ دوسری جانب اقرارالحسن کی ایک تصویر فیس بک پر شیئر ہوئی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میری زندگی کی سب سے مشکل ڈیوٹی ہے کیونکہ میں گزشتہ تین دن سے سو نہیں سکا اور حالت سفر میں ہوں۔ اس موقع پر اقرارالحسن کے چاہنے والوں نے ان کے لئے نیک خواہشات کے ساتھ ان کی باحفاظت وطن واپسی کی دعا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…