فیصل آباد(آن لائن)حکومت پنجاب کی ہدایت پرکراچی لاہور موٹروے کے منصوبے کے لئے ضلع فیصل آباد کی تین تحصیلوں سے حاصل کی گئی زمینوں کے مالکان کو معاوضہ کی 89فیصد سے زائد رقم ادا کردی گئی ہے۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)محمدشاہد نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی لاہور موٹروے تحصیل سمندری،جڑانوالہ اور تاندلیانوالہ کے 60چکوک سے گزر رہی ہے لہذاان چکوک کی حاصل کی گئی زمینوں کے 11ہزار328مالکان کے لئے دو ارب 71کروڑ11لاکھ 28ہزار391روپے کے
معاوضے کا تخمینہ لگایا گیا تھا جس میں سے 7323زمینداروں میں دو ارب 39کروڑ 37لاکھ 61ہزار929روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے رقبہ کے معاوضہ کی ادائیگی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے لئے ون ونڈو سروس قائم کی ہے جہاں تمام متعلقہ اداروں بشمول بنک کے باہمی تعاون سے مالکان اراضی کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ادائیگی کی سہولیات کوممکن بنایاجارہا ہے۔انہوں نے بتایاکہ 31کروڑ73لاکھ 66ہزار462روپے کی بقایا رقم متعلقہ مالکان اراضی اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر/لینڈ ایکوزیشن کلکٹر سے ان کے دفتر سے رابطہ کرکے وصول کرسکتے ہیں۔معلومات کے لئے اسسٹنٹ کمشنر سمندری/تاندلیانوالہ کنورانور علی خاں کے فون نمبرز041-9240079, 0333-6825652اوراسسٹنٹ کمشنرتحصیل جڑانوالہ شہریار عارف کے فون نمبر041-4312913, 0304-2688852پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔