ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پھر کیوں نہ مصیبت آئے؟؟؟ پاکستان میں اسقاط حمل کے ذریعے کتنے لاکھ بچے دنیا میں آنے سے پہلے ہی ضائع کردیئے گئے؟لرزہ خیزانکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں اسقاط حمل کی وجہ سے گزشتہ 5سالوں میں 22لاکھ بچے ضائع کر دئیے گئے ،پاکستان میں سالانہ سالانہ 35% بچے پیدائش سے دیگر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے قبل مر جاتے ہیں،سالانہ 20فیصد بچے اسقاط حمل کی وجہ سے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، چیئرمین کمیٹی خالد مگسی نے موجودہ حکومت کے د ور میں صحت کے شعبہ سے متعلق ناکامی کا اعتراف کر لیا ،

وفاقی وزیر صحت قومی سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے بھی اسلام آباد میں موجود صحت کی سہولیات دیگر پسماندہ علاقوں سے بھی کم ترہونے کا انکشاف کیا گیا،اجلاس میں کیڈ اور ضلعی اداروں کے تمام منصوبوں کو نیشنل ہیلتھ اینڈ ریگولیشن سروسز کے ماتحت کرنے کی سفارش کر دی گئی ،وزراعظم کی جانب سے فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی کا جلد امکان ، علمائے کرام کے ذریعے عوام میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق مدد لینے کی بھی سفارش کی گئی ۔ گزشتہ روزقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت میں ڈاکٹر ناصرہ تسنیم نے انکشاف کیاہے کہ ملک میں اسقاط حمل کی وجہ سے گزشتہ 5سالوں میں 22لاکھ بچے ضائع کر دئیے گئے اور دیگر مسائل اور بیماریوں کی وجہ سے سالانہ 35% بچے پیدائش سے قبل ہی مر جاتے ہیں۔بتایا گیا کہ ہر سال20فیصد بچے اسقاط حمل کی وجہ سے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ چیئرمین کمیٹی خالد مگسی نے کہاموجودہ حکومت کے د ور میں صحت کے شعبہ سے متعلق کچھ بھی مثبت نہیں ہوا اور انہوں نے کہا کہ سینٹ میں نقطہ اعتراض جمع کرایاجائے کہ آخر صحت کے کے تمام ادارے کس کے ماتحت ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے زیادہ مسائل غریب لوگوں کے ساتھ ہیں جبکہ امیروں کے پاس تو بہت سارے ذرائع ہوتے ہیں ۔وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے بھی اسلام آباد میں صحت کی سہولیات کو ملک کے دیگر پسماندہ علاقوں کے برابر قرار دے دیا،

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس خالد مگسی کی سربراہی میں اجلاس شروع ملک میں سالانہ 35% بچے پیدائش سے قبل مر جاتے ہیں ڈاکٹر ناصرہ تسنیم فیصد بچے اسقاط حمل کے ذریعہ ضائع کر دئیے جاتے ہیں موزیر اعظم بہت جلد فیڈرل ہیلتھ اتھارٹی کی منظوری دے دیں گے سائرہ افضلسینٹ میں نقطہ اعتراض جمع کرایا جائے اور پتہ چلایا جائے کے وفاقی دارلحکومت کے صحت کے ادارے کس کے ماتحت ہیں

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پوری دنای میں صحت اور تعیم کے ادارے وفاق کے پاس ہیں جبکہ پاکستان میں اس پر کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جارہی ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارہ آبادی دیکھ کر ہمسایہ ممالک بھی پریشان ہیں ۔ماضی میں دیگر ممالک سے لاگ پاکستان میں صحت کے شعبہ میں ٹریننگ لیا کرتے تھے ۔کمیٹی اجلاس میں ہوٹا بل ڈیفر کر دیا گیا ۔ وقت کی کمی کے باعث سگریٹ بل پر بحچ اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی ۔ڈریپ کی طرف سے ادویات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق بحث کو بھی اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…