اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں آباد کرنے پر اعتراض اٹھا دیا، تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے روہنگیا مہاجرین کو آباد کرنے کے معاملے پر اعتراض کیا ہے واضح رہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر میانمار کی فوج کے مظالم پر انہیں پاکستان میں پناہ دینے کے حوالے سے اعلان کیے جا رہے تھے، روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بحریہ ٹاؤن کے ریاض ملک نے چند روز قبل
اعلان کیا تھا کہ وہ ان مسلم مہاجرین کو پاکستان میں نہ صرف آباد کریں گے بلکہ وہ ان کی ایک ارب امداد بھی کریں گے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے سعید غنی نے اعتراض کیا ہے، ان کا موقف ہے کہ سندھ میں روہنگیا کے مسلمانوں کو آباد کرنے کا فیصلہ نہ تو سندھ کی صوبائی حکومت اور نہ ہی بحریہ ٹاؤن کے مالک ریاض حسین کر سکتے ہیں، ان مہاجرین کو پناہ دینے کا فیصلہ صرف وفاقی حکومت کے اختیار میں ہے۔