کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پاکستانی حکومت برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو روکنے کیلئےموثر کردار ادا کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابقجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ نعیم الرحمان کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےاس بات پر اتفاق کیا ہے کہ رواں ماہ کی دس تاریخ کو برمی
مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے۔ مفتی منیب الرحمان کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارہ انسانی حقوق سے کوئی موثر آواز سنائی نہیں دی گئی، ترکی نے اقدامات ضرور کئے لیکن امت مسلمہ کی طرف سے آواززیادہ بلند نہیں ہوئی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حقائق معلوم کرنے کیلئے وفد کو برما بھیجنا چاہئے اور بنگلہ دیش حکومت پر بھی زور ڈالنا چاہئے کہ وہ مہاجرین کو جگہ فراہم کرے۔