گجرات کا قصائی نریندر مودی آنگ سان سوچی کی حمایت میں خم ٹھونک کر میدان میں آگیا

6  ستمبر‬‮  2017

ینگون(آئی این پی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی دہلی حکومت راکھین صوبے میں جاری تشدد پر میانمار حکومت کے تحفظات سمجھتی ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار کے دورے کے موقع پر آنگ سان سوچی سے

ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے کہاکہ نئی دہلی حکومت راکھین صوبے میں جاری تشدد پر میانمار حکومت کے تحفظات سمجھتی ہے۔تنازعے کو فریقین کو بطور قوم میانمار کے اتحاد کا احترام کرنا چاہیے۔خطے میں چین کی بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے تناظر میں بھارت میانمار کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لانے کی کوششوں میں ہے۔دوسری جانب میانمار کے سکیورٹی دستوں نے سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھا نا شروع کردیں تاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان واپس نہ لوٹ سکیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابقبنگلہ دیشی حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میانمار کے سکیورٹی دستے سرحدوں پر بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں تاکہ بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مسلمان واپس نہ لوٹ سکیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبردار کیا ہے کہ بے وطن روہنگیا کمیونٹی کو نسل کشی کا سامنا ہے۔ میانمار کے اس بحران کے نتیجے میں چار سو افراد ہلاک جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے اداروں نے ینگون حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راکھین میں روہنگیا کمیونٹی کے خلاف جاری کریک ڈان کو فوری طور پر روک دے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…