منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان پر کس کی حکومت ؟برکس اعلامیہ پر پاکستان کے جواب نےٹرمپ اور مودی کے غبارے سے ہوا نکال دی

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے برکس اجلاس کے اعلامیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیںنہیں ہیں،پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں‘ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کیں ‘ امریکہ افغانستان میں ناکامی سے دوچار ہے‘ چالیس فیصدافغانستان پر آج بھی طالبان کا کنٹرول ہے

جبکہ ساٹھ فیصد علاقے پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں امریکہ کے گیارہ ہزار فوجیوں سمیت نیٹو افواج بھی طالبان کے خلاف برسرپیکار ہیں،امریکہ کو اس ضمن میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ پاکستان سے اس معاملے پر مدد لینی چاہئے،برما معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں جلد پالیسی کا اعلان کریں گے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ برکس اجلاس میں بعض تنظیموں کے حوالے سے جو بات سامنے آئی ہے وہ غلط معلومات کی بناء پر اعلامیے کا حصہ بنائی گئی ہیں۔ پاکستان نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دہشت گردوں کی کمر توڑی ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہنا چاہئے۔ افغانستان میں دہشت گردوںکی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ امریکہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان کے ساٹھ فیصد علاقے پر افغان حکومت کا کنٹرول ہے جبکہ سولہ سال گزرنے کے باوجود آج بھی چالیس فیصد افغانستان پر طالبان کا کنٹرول ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں۔ امریکہ کو اس ضمن میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان

کی کوششوں کی تعریف کے ساتھ ساتھ پاکستان سے اس معاملے پر مدد لینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جذباتیت سے نہیں بلکہ ہوش و ہواس سے معاملات کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…