اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر اگلنے والے بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گو سوامی کے منہ پر مقبوضہ کشمیر کے شہری بابر قادری نے بھارت مردہ باد کا نعرہ لگا کر سیخ پا کر دیا، ارناب گو سوامی غصے میں پاگل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور زہر اگلنے والے بھارتی ٹی وی اینکر ارناب گو سوامی نے اپنے شو بھارت کی مختلف معروف شخصیات مدعو کر رکھا تھا اور شو میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہری بابر قادری بھی موجود تھے
جن کو ارناب گو سوامی نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کا کہا تو بابر قادری نے پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے کے بجائے بھارت مردہ باد کا نعرہ لگا دیا جس پر ارناب گو سوامی سیخ پا ہو گئے اور غصے میں پاگل ہو کر بابر قادری کو اپنے شو سے چلے جانے کا کہہ دیا جس پر بابر قادری نے اپنے لباس کے ساتھ لگے مائیک نوچ کر پھینک ڈالے اور شو سے چلے گئے۔ شو میں کیا کچھ ہوتا رہا اور بابر قادری کے بھارت مردہ باد کے نعرے کے بعد ارناب گوسوامی کی کیا حالت ہوئی۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!