پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف برما کےمسلمانوں کے حق میں سامنے آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری، مسلم دنیا اور اقوام متحدہ برما کے روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم کی انتہا کو روکے۔ انہوں نے برمی حکومت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ برمی حکومت روہنگیا مسلمانوں

پر مظالم کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں پر ظلم حالیہ تاریخ میں اقلیتی برادری کے سب سے زیادہ بے رحمی نسل کشی کی نمائندگی کرتی ہے۔انھوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت پر برطانیہ جانے سے قبل ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برما بحران کو مسلمانوں کی ایک منصوبہ بندی کے تحت نسل کشی قرار دیا اورانھوں نے کہا کہ وہ حیران ہیں کہ دنیا کے ضمیر کس طرح کمزور ہوسکتے ہیں جبکہ معصوم مرد، خواتین اور خاص طور پر بچوں کا شکار جرائم کا سب سے زیادہ خوفناک پہلو برما میںہمارے سامنے آرہا ہے۔روہنگیامسلمانوں پرمظالم پرعالمی ضمیر کی خاموشی باعث تشویش ہے ،وزیر اعلی نے برمی حکومت کو مداخلت اور روہنگیا مسلمانوں کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے اثر و رسوخ کو فروغ دینے کے لئے نئی سفارتی کوششوں کا مطالبہ کیا۔روہنگیا مسلمانوں کی نسل پرستی کو روکنے کے لئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپناننی چاہئے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے مزید کہا کہ برمی مسلمانوں کی حالت بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں کے لیے ایک آزمائش ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا کا کوئی مذہب تشددکرنے کی ترغیب نہیں دیتا یہ وقت ہے کہ انسانیت اور ہم آہنگی کے لئے پوری دنیا کومل کر کام کرنا چاہیے. انسانی حقوق مقدس ہیں اور ہمیں ان کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کو مربوط اور منظم بنانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…