پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان، شہباز شریف ، شیخ رشید سمیت اعلیٰ سیاسی شخصیات لندن پہنچ گئیں،کیا ہونے جا رہا ہے؟دھماکہ خیز انکشاف

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے بعد شیخ رشید بھی لندن پہنچ گئے، شہباز شریف آج رات روانہ ہونگے ، حمزہ اور سلمان شہباز بھی لندن پہنچ چکے جبکہ عمران خان 9ستمبر کو لندن کیلئے اڑان بھریں گے۔تفصیلات کے مطابق اہم حکومتی اور اپوزیشن رہنمائوں نے لندن کا رخ کر لیا ہے ۔ نواز شریف کے بعد شیخ رشید بھی لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ شہباز شریف آج رات روانہ ہونگے۔ شہباز شریف کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بھی لندن پہنچ چکے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے

چیئرمین عمران خان 9ستمبر کو لندن کیلئے اڑان بھریں گے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید برطانیہ میں 5، 6اور 7ستمبر کو کوریڈنگ، برمنگھم اور کروئے ڈون میں جلسوں سے خطاب کرینگے اور ان کے خطابات کا ہدف حکومت اور شریف خاندان ہو گا۔ ذرائع اس بات کا بھی امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ شریف خاندان کے اہم افراد اور تحریک انصاف کے چیئرمین اور شیخ رشید کی لندن یاترا کے پیچھے کوئی سیاسی سمجھوتہ طے کرنا بھی ہو سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…