اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع، وزیر خارجہ خواجہ آصف نے افتتاح کیا۔ تفصیلات کے مطابق ددنیا بھر میں تعینات پاکستانی سفیروں کی تین روزہ کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کیا۔ کانفرنس میں سعودی عرب،قطر،متحدہ عرب امارات،برسلز،
امریکا،روس، چین سمیت مختلف ملکوں میں تعینات پاکستانی سفیرشریک ہیں۔کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال اورامریکا کی خطے سے متعلق پالیسی بھی زیرغور آئے گی اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی صورتحال اور رونما ہونے والی تبدیلیوں پرغورہوگا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کانفرنس کے اختتامی سیشن میں شریک ہوں گےجبکہ سفیروں سے خطاب بھی کرینگے۔