بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے پشاور کو ڈینگی کے حوالے کر دیا، پرویز رشید نے چوہدری نثار بارے نئی بات کہہ دی، تفصیلات جاری

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی تھی مگر چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،وزارت داخلہ کا تعلق کسی شخص سے نہیں ہوتا،چودھری نثار کیساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، مجھے سزا کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے دیدی گئی تھی، آج تک جتنے بھی کمیشنز بنے ہیں سب کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے، سیاست میں اپنی سوچ پر قائم ہوں اور اسے درست سمجھتاہوں،

میرا سیاست میں کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، نواز شریف کو ایک اپیل کا حق بھی نہیں دیا، عمران خان نے پشاور کو ڈینگی کے حوالے کردیا۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پشاور کو ڈینگی کے حوالے کردیا، عمران نے ایک بار بھی ڈینگی کے متاثرین سے ملاقات نہیں کی۔ پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے 40ہزار ووٹوں سے برتری حاصل کی تھی، این اے120کے عوام نواز شریف کیساتھ یکجہتی ضرور دکھائیں گے، مریم میری بیٹی کی طرح ہے ، ہم پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں،حمزہ شہبازکی پوری ٹیم ہمارے ساتھ دن رات کام کررہی ہے، حمزہ شہباز نے کبھی بھی اس حلقے میں نواز شریف کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز کارکن کے طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، 2013میں بھی اس حلقے میں انتخاب ہورہاتھاتو مریم نے انتخابی مہم چلائی تھی۔پرویز رشید نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی تھی مگر چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،وزارت داخلہ کا تعلق کسی شخص سے نہیں ہوتا،چودھری نثار کیساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، مجھے سزا کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے دیدی گئی تھی، آج تک جتنے بھی کمیشنز بنے ہیں سب کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے، سیاست میں اپنی سوچ پر قائم ہوں اور اسے درست سمجھتاہوں،میرا سیاست میں کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، نواز شریف کو ایک اپیل کا حق بھی نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…