اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عید الاضحیٰ مسلمانوں کا اہم اہم تہوار ہے جس کو دنیا بھر میں موجود اُمت مسلمہ حضرت ابراہیمؑ کی سُنت کو پورا کرنے کے لیے مناتے ہیں۔لیکن آج کل سوشل میڈیا پر مویشی منڈی میں بنائی گئیں کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز میں واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ خواتین قربانی کے جانوروں کو پکڑ کر ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں ، یہی نہیں بلکہ 2،3 خواتین نے تو قربانی کے
جانوروں کے ساتھ رقص بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا صارفین نے ان ویڈیوز پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ویڈیوز نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ معاشرے میں سُنت ابراہیمی کا مذاق اُڑایا جا رہا ہے ۔صارفین نے فوری طور پر اس طرز پر ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔ ویڈیو میں کیا کچھ ہورہا ہے آپ خود دیکھ لیجئے