ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

مریم نوازنے اکیلے ہی بڑا کام کرنے کی ٹھان لی، حیرت انگیز اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ فی الحال لندن نہیں جارہی اور حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم چلاؤں گی،رہنما اور کارکن انتخابی مہم تیز کریں ،آئندہ چند روز تک ڈور ٹو ڈور مہم شروع کروں گی،(ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے اور 17ستمبر کا معرکہ جیتیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے120کے ذیلی حلقہ پی پی 139کے بلدیاتی نمائندوں،پارٹی رہنماؤں اور متحرک کارکنوں کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید،خواجہ احمد حسان ،وزیر تجارت و (ن) لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک، شائستہ پرویز ملک،صوبائی وزراء بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پی پی 139کے رہنماؤں اورکارکنوں نے مریم نواز کو اپنے مسائل اورتحفظات سے آگاہ کیا جس پر انہیں مسائل حل کرنے اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں،بلدیاتی نمائندوں اور متحرک کارکنوں نے اب تک کی انتخابی مہم کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ انہیں آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرتے ہوئے ڈیوٹیاں سونپی گئیں۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ترقی کا ایجنڈا رکھتی ہے ، عوام 2013ء اور آج کے پاکستان کے حالات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں اور اسلام آباد سے لاہور کے سفر نے ہمارے اس موقف پر اپنے مہر ثبت کر دی ہے۔نواز شریف کو اللہ نے پہلے سے بڑھ کر عزت دی ہے انہیں جتنی بار نکالا جائے گا وہ اتنی بار کامیاب ہو کر واپس لوٹیں گے، داتا ردربار کے باہر لاکھوں لوگوں نے کہہ دیا فیصلہ نا منظور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ،آپ وہ عمارت ہیں جس کی ایک ایک اینٹ محمد نواز شریف نے رکھی ہے ،این اے120کی جیت ہر کارکن کی جیت ہے ۔ حلقے کی انتخابی مہم میں تیزی لائی جائے ،فی الحال لندن نہیں جارہی اور انتخابی مہم چلاؤں گی ، آئندہ چند روز تک ڈور ٹو ڈور مہم بھی شروع کی جائے گی ۔

مریم نواز نے کہا کہ (ن) لیگ کی جیت نوشتہ دیوار ہے، 17ستمبر کا معرکہ واضح برتری سے جیتیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹر زکو (ن) لیگ کے ترقیاتی اور عوامی منشور اورسیاسی مخالفین کے ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے ایجنڈے اور سازشوں سے بھی آگاہ کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…