بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب دیکھو ہم کیا کرتے ہیں ۔۔جمعیت علمائے اسلام کا ایسا بلندوبانگ دعویٰ کہ خود مولانا فضل الرحمن پریشان ہو کر رہ گئے

datetime 26  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام نے سکھرمیںعمران خان کے جلسے کے مقابلے میں دس گنا بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیاہے۔جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ جے یوآئی کی جانب سے دس گنا بڑا جلسہ سکھر لب مہران پر منعقد کیا جائے گا۔ عمران خان کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود دس ہزار لوگ بھی اکھٹے نہیں کرسکے ہیں۔

عمران خان کی سندھ میں کو ئی ضرورت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جے یوآئی سکھرکے سیکرٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ وہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کو بچائیں۔ سندھ آپ کے بس کی بات نہیں ہے، عمران خان نے رات کی تاریکی میں مرد و خواتین کے لئے سات ہزار کرسیاں لگواکر اعلان کیاہے کہ پی ٹی آئی نے سکھر میں پاور شو کیا ہے جے یوآئی سکھر کی جانب سے ہم19اکتوبر2017 جمعرات کو رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں مرکزی قیادت نہیں بلکہ صوبائی قیادت خواتین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نہیں بلکہ صرف اسکول کالج یونیورسٹی اور مدارس کے نوجوان طلبہ پر مشتمل اسی گرائونڈ میں اسی اسٹیج پر پروگرام کرکے دکھائیں گے جو عمران خان کے سونامی کوبہاکرلے جائے گا۔دریں اثناء جے یوآئی سکھرکے سیکرٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہاکہ عمران کے جلسہ پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے اور دس ہزار افرادبھی شریک نہیں ہوئے۔جے یوآئی کی جانب سے 19 اکبوتر کواسی پارک میں ایک لاکھ لوگ شریک ہوںگے۔ سندھ میں حقیقی تبدیلی علامہ راشد محمود سومروبھی لا سکتے ہیں، عمران کی ضرورت نہیں ہے۔ سندھ کی عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے بعد جے یو آئی سندھ میں متبادل سیاسی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاک عمران خان کی سیاست بے ہودگی، عریانی فحاشی پر مبنی ہے۔مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ سندھ میں حقیقی جدوجہد مولانا راشد محمود سومرو نے کی ہے۔ جے یو آئی کے جلسہ سے مولانا راشد محمود سومرو اور دیگرصوبائی رہنما خطاب کریںگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…