اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)شریف خاندان کے سوئس اکائونٹس میں اربوں کی منتقلی سے متعلق اہم شواہد مل گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف اور حسن نواز،حسین نواز اور خاندان کے دو اور افراد کہ سوئس بنکوں میں اکاؤنٹس کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے
کہ ا ن میں پچھلے ادوارسے لیکراب تک اربوں کی رقم منتقل ہوئی ہے۔یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف دوبار خود سوئٹرلینڈ گئے اور اپنے اکاؤنٹس سے رقم اپنے بیٹوں کے نام کس طرح منتقل کی ، کس طرح ایک اور اکاونٹ جو کسی اور نام سے کھولا گیا اس میں رقم منتقل کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ایک پاکستانی شہری جو شریف خاندان کا ملازم ہے وہاں ان کے تمام معاملات کی دیکھ بھال کر رہا ہے نے اس حوالے سے اہم معلومات دی ہیں۔ دبئی سے کتنی مرتبہ رقم سعودی عرب کے بینکوں اور وہاں سے سوئس اکائونٹس سے ہوتی ہوئی بھارت اور دیگر ممالک میں منتقل کی گئی اس حوالے سے معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے علاوہ پاکستان کے 12نامور سیاستدان اور سو سے زائد معروف کاروباری شخصیات کے گمنام بینک اکائونٹس کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے اور غیر قانونی طریقے سے کمائے گئے اربوں روپے سوئس بینکوں میں پڑے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔