اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اس منصوبے کے تحت 2کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ڈویژن بھر میں 24 ٹوائلٹ بنائے جائیں گے جبکہ ابتدائی طور پر سرگودھا شہر میں 8 عوامی بیت الخلاء تعمیر کر دیے گئے ہیں۔ یہ بیت الخلاء مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ تعمیر کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر سرگودھا ندیم محبوب کی خصوصی ہدایت پر سرگودھا ڈویژن میں2کروڑ 60لاکھ روپے کی خطیر رقم سے24 عوامی بیت الخلاء بنائے جائیں گے
اس منصوبے کے تحت سرگودھا میں 13، خوشاب میں 4، میانوالی میں 3 جبکہ بھکر میں 4 عوامی بیت الخلاء بنائے جائیں گے۔ ان پبلک ٹوائلٹس کو مردوں اور عورتوں کے لئے علیحدہ علیحدہ خصوصی طور پر تیار کیا جائے گا جبکہ تمام ٹوائلٹس میں ٹائلز لگائی گئی ہیں جبکہ ان میں تمام جدید ترین اور بنیادی ضروریات بھی دی گئی ہیں۔ شہریوں نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے جبکہ امید ظاہر کی ہے کہ دیگر اضلاع تک بھی اس سہولت کو بڑھایا جائے گا۔