ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

خورشید شاہ کی چوہدری نثار کے بارے میں ایسی باتیں سامنے آ گئیں کہ نئی بحث چھڑ گئی

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو آسٹریلین طوطے کا لقب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر

چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔خورشید شاہ نے نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے خورشید شاہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو عدالتوں میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں،نیب طلبی کے باوجود نوازشریف اور انکے اہل خانہ پیش نہیں ہورہے، عدم پیشی کا سلسلہ جاری رہا تو نیب گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے گی، عدالت کے پاس آرٹیکل 190 کے نفاذ کا بھی اختیار ہے، اگر آرٹیکل 190 کا اطلاق ہوا تو وہ بہت خطرناک ہوگا،عدالت فوج کو شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، پاکستان کا آئین اور قانون سب کیلئے برابر ہے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتی رہی، سمجھ سے بالاتر ہے حکومت کیوں اداروں کے ساتھ لڑائی لڑنا چاہتی ہے،اپوزیشن لیڈر نے چوہدری نثار کو آسٹریلین طوطے کا لقب دے دیا اور کہا کہ گزشتہ روز چوہدری نثار آسٹریلین طوطے کیطرح اپنے منہ میاں میٹھو بنا ہوا تھا، پنجاب ہاوس سے باہر چوہدری نثار کی پریس کانفرنس کی اہمیت ہوگی۔ڈان لیکس اور ماڈل ٹاون سانحہ کی رپورٹ دونوں سامنے آنے چاہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…