پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کو بچانے کیلئے مولانافضل الرحمان ڈٹ گئے،نیب کے بارے میں سنگین دعویٰ کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے این اے 120 پر بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن )لیگ کے اتحادی رہے ہیں ٗاخلاقی طور ہم پر فرض ہے کہ ان کا ساتھ دیں ٗ پرویز مشرف کے دور میں بنے نیب پر ہمارا کوئی اعتماد نہیں تاہم آمر کی تخلیق کو تحقیقات کا آزادانہ موقع دیا جائے گا۔

جمعہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ الیکشن کے قریب آتے ہی سیاسی جماعتوں کے رویے سخت ہوجاتے ہیں لیکن ہم (ن) لیگ کے اتحادی رہے ہیں ہمارا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ مشکل کے اس وقت میں ہم ان کے ساتھ دیں جبکہ پاکستان میں باقاعدہ دینی اتحاد بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتساب بیورو ڈکٹیٹر کی تخلیق ہے جس پر ہمارا اعتماد نہیں تاہم پھر بھی ڈکٹیٹر کی تخلیق کو آزادانہ تحقیقات کا موقع دیا جائیگا تاہم جس سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ دیا وہی نیب کی نگرانی کریگی تو کسی اچھے فیصلے کی توقع نہیں رکھی جاسکتی۔فاٹا کے انضمام کے حوالے سے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہمیں فاٹا کے انضمام اور علیحدہ صوبے پر کوئی اختلاف نہیں لیکن اگر قبائلی عوام کے طرز زندگی کو بدلا جارہا ہے تو عوام سے بھی رائے لینا ضروری ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عوامی تائید سے لاتعلق ہو کر جمہوریت آگے نہیں بڑھ سکتی، 2018قریب ہے اس لیے سیاسی جماعتیں اپنی پوزیشن بہترکررہی ہیں، الیکشن قریب ہوتے ہیں تو لوگوں کے رویوں میں سختی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کومختلف اطراف سے خطرات ہیں،امریکاکشمیریوں کی جدوجہدکودہشتگردی کارنگ دینے کی کوشش کررہاہے، کے پی میں مغربی تہذیب کو لایاگیا حالانکہ وہاں مذہبی ذہنیت کے لوگ بستے ہیں، کچھ رکاوٹیں ناقابل بیان ہوتی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…