ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف سے ایک اور طاقتور آواز بلند۔۔عمران خان کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا

datetime 16  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عائشہ گلالئی کے بعد تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف ایک اور آواز بلند ہو گئی ہے اور عمران خان پر بھی کرپشن کے الزامات لگا دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر ضیا اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان، پرویز خٹک اوروزیر خزانہ غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں جبکہ خیبر بینک

کو اربوں کا نقصان پہنچانے میں پرویز خٹک ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان، پرویز خٹک اور عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ کرپشن کے معاملے پر مجھے سے مناظرہ کر لیں، اس معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر بینک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کے ذمہ دار پرویز خٹک ہیں۔ خیبر بینک سے متعلق الزامات میرے نہیں بلکہ کے پی اسمبلی کمیٹی کے ہیں جبکہ اس کے ایم ڈی کی تقرری بھی غیر قانونی ہوئی ہے، خیبر بینک کے معاملے پر جلد دھرنا دوں گا۔ عمران خان کے کرپشن ختم کرنے اور احتساب کے تمام دعوے جھوٹے ہیں، وہ لیاقت باغ جلسے میں بھی جھوٹ بولتے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سراج الحق کرسی بچانے کیلئے کے پی کے بینک کو ڈبو رہے ہیں۔ جماعت اسلامی بینک کے ایم ڈی کو ہٹانے کے بجائے مکمل احتساب کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہی اسے مکمل احتساب کا مطالبہ کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ ضیا اللہ آفریدی کو خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے احتساب کمیشن نے کرپشن الزامات پر گرفتار کیا تھا جس پر ضیا اللہ آفریدی نے اسے پرویز خٹک کی ان کے ساتھ انتقامی کارروائی قرار دیا تھا جبکہ اس سے قبل بھی ضیا اللہ آفریدی خیبرپختونخواہ حکومت کی کرپشن کے حوالے سے بات کرتے رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک اور کے پی حکومت میں کرپشن کے حوالے سے تحریک انصاف سے منحرف ہوکر چیئرمین عمران خان پر بیہودہ پیغامات بھیجنے کا الزام لگانے والی عائشہ گلالئی بھی ضیا اللہ آفریدی جیسا دعویٰ اور الزام عائد کر چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…