بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

عید الا ضحی کس تا ریخ کو منا ئی جائیگی ؟ پا کستا نیو ں کیلئے بڑی خبر آگئی

datetime 14  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ذی الحج 1438ھ کا چاند دیکھنے کیلئے روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22اگست 29ذیقعد کی شام طلب کر لیا گیا ۔محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی روئت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذیقعد بمطابق 22اگست کی شام بوقت نماز مغرب کمیٹی کے مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت

محکمہ موسمیات بلڈنگ کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں چاند دیکھنے سمیت ملک بھر سے چاند کی شرعی روئت کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوںنے بتایا کہ حتمی اعلان چیئر مین مفتی منیب الرحمن میڈیا پر کریں گے۔دوسری جانب ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ،قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ذیقعد کا مہینہ 29کی بجائے 30ایام پر مشتمل ہو گا لہٰذا ذی الحج کا چاند 23 اگست بمطابق 30ذیقعد کی شام نظر ۱ٓئیگااور یکم ذی الحج 24 اگست کو ہوگی جبکہ فرزندان اسلام ہفتہ 2 ستمبر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے۔ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ نیا چاند 21 اگست کی شام پیدا ہوگا مگر 22 اگست منگل کی شام اس کا لیگ ٹائم پورا نہیں ہوگا اسلئے منگل 22 اگست کی شام مذکورہ چاند کا نظر ۱ٓنا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 23 اگست بدھ کی شام نئے چاند کی طبعی عمر پوری ہوگی اسلئے اسے باسانی دیکھا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 10 ذی الحج 2 ستمبر ہفتہ کو ہوگی اسلئے ہفتہ کو ملک بھر کے فرزندان اسلام عید قربان منائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…