بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگریز کے بعد کالے سانپ نے ملک میں تسلط قائم کررکھا ہے،یہ کالا سانپ کون ہے؟چیئرمین سینیٹ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ انگریز کے بعد کالے سانپ نے ملک میں تسلط قائم کررکھا ہے ۔کالے سانپ نے مزدوروں کا استحصال کیا اور حقوق غصب کیے ہیں ۔جمہوریت میں جاگیردار اور وڈیروں کا تسلط بڑھ گیاہے جس کی وجہ سے ہم جیسا غریب الیکشن بھی لڑ نہیں سکتاہے ۔دہشتگردی اور تشدد کی سوچ تعلیمی اداروں میں پرانی روایات کو دوبارہ بحال کرنے سے ختم ہونگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو گلشن معمار میں پائلر کے زیر اہتمام منعقدہ سندھ لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہم ایک آزاد قوم اور خود مختار ریاست ہیں لیکن اس وقت صورت حال یہ ہے کہ پاکستان میں مزدور کا بچہ بچہ مقروض ہے ۔انگریزوں کے بعد کالے سانپ نے ملک میں تسلط قائم کررکھا ہے ۔کالے سانپ نے انتہاپسند جماعتوں ،وزیروں اور سرمایہ داروں سے اتحاد کرکے اس تسلط کو برقرار رکھاہے ۔اس کالے سانپ نے مزدورں کا استحصال کیااور حقوق غصب کئے اور اب اس نے بین االاقوامی سامراج سے تعلقات بھی بنالیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل ضیا کے دور میں سب سے پہلے طلبہ تنظیموں پر پابندی عائدکی گئی ۔آج وہی سوچ طلبہ تنظیموں سے پابندی ہٹانے نہیں دیتی ہے ۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی طلبہ تنظیموں سے پابندی ختم کرنے کے لیے قانو ن کا جائزہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کے دور میں مذہبی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی گئی جس کی وجہ سے آج انتہاء پسندی نے جنم لیا ہے ۔تشدد اور دہشتگردی کو روکنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔یہ سوچ نیشنل ایکشن پلان یا حکومتی اقدامات کے ذریعے ختم نہیں ہوگی ۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ کالے سانپ کا پاکستانی سرمایہ کار اتحادی بناجس نے ٹریڈیونینز کو فسادی قرار دیا اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ٹریڈ یونینز کو بند کردیا گیا۔ٹریڈ یونینز کو بحال کیاجائے اور تمام مزدور دشمن پالیسیاں ختم کی جائیں ۔

آئی آر او کوئی آسمانی صحیفہ نہیں جو اس میں ترمیم نہ کی جائے ۔ٹریڈ رہنما اگر اس میں مناسب ترامیم چاہتے ہیں وہ ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امیروں،غریبوں ،جاگیرداروں،وڈیروں اور عام شہریوں کیلئے مختلف قانون استعمال ہوتاہے ۔یہ نظام جاگیردار وں اور سرمایہ داروں کے مفاد کیلئے بن گیاہے ۔اس ملک میں الیکشن لڑنے کیلئے کروڑوں روپے چاہیے ہوتے ہی جس کی وجہ سے ہم جیسا غریب آدمی الیکشن بھی نہیں لڑسکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…