اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کی ریلی اور نوازشریف کی ریلی میں فرق کیا ہے؟مشاہد اللہ خان نے انوکھی مثال دیدی

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)وفاقی وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی اور نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ہے ٗوہاں بچہ جمورا نظر آتا ہے اور بچے جمورے کو جب ہدایت ملتی ہے تو کوئی کینیڈا سے نکلتا ہے ٗ کوئی بنی گالہ سے اور کوئی لال حویلی سے نکلتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون بعد میں آتے ہیں اور عوام پہلے آتے ہیں ٗپاکستان کے عوام نے پہلے دن ہی اپنا فیصلہ دے دیا تھا ٗ

گوجرانوالہ کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جس محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے اس کو نواز شریف نہیں بھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا جلسہ روایتی ریلی اور نواز شریف کی ریلی جمہور کا اجتماع ہے ٗ وہاں بچہ جمورا نظر آتا ہے اور بچے جمورے کو جب ہدایت ملتی ہے تو کوئی کینیڈا سے نکلتا ہے ، کوئی بنی گالہ سے اور کوئی لال حویلی سے نکلتا ہے ٗمیاں نواز شریف جب نکلتا ہے تو عوام اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وہ کنٹینر 126 دن کیلئے تھا جس کا مقصد چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکنا تھا ٗاس کنٹینر سے جو برآمد ہوا تھا وہ اس کنٹینر سے برآمد نہیں ہوگا بلکہ اس سے عوام کی امنگیں اور آرزوئیں پوری ہوں گی۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ملک کے جو حالات چل رہے ہیں ایسے مواقع پر قومی اتحاد کی ضرورت ہوتی ہے اور عوام کے اتحاد نے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے ٗ عوام نے قسم کھائی ہے کہ ان کا مرنا جینا نواز شریف کے ساتھ ہے ٗ اس سے پہلے بھی لوگوں کو نکالا گیا لیکن انہیں سی آف کرنے والا ایک بندہ بھی نہیں ہوتا تھا لیکن جب نواز شریف کو نکالا گیا تو چشم فلک نے وہ نظارہ دیکھا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…