اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی منحرف خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے ایوان میں متوازن تقریر کی اس موقع پر عمران خان پر الزامات کا اعادہ نہیں کیا اسی طرح پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے شائستگی کو برقرار رکھا ، ایوان میں پورے اعتماد کیساتھ تقریر کی ، کسی موقع پر عمران خان کا نام نہیں لیا اور نہ الزامات کے حوالے سے کوئی بات کی ،مظلوم خواتین کے حقوق کو اجاگر کرتی رہیں ، پریس کانفرنس میں بھی انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ حقائق سامنے آجائیں گے ۔