‘‘عائشہ گلا لئی سرخرو؟’’ نعیم الحق کی ایک ذرا سی غلطی نے تحریک انصاف کو مصیبت میں پھنسا دیا

5  اگست‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نعیم الحق کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہونے کے امکانات نہیں، عائشہ گلا لئی کی جانب سے الزامات کے بعد وضاحتی ٹویٹ سے قبل 200پیغامات بھی اسی ڈیوائس سے بھیجے گئے جس سے وضاحتی پیغام آیا، آئی ٹی ماہر ۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق تحریک انـصاف کے ترجمان نعیم الحق کی جانب سے عائشہ گلالئی کو

شادی کی پیش کش والے پیغامات بھیجنے کی تصدیق انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کی ہے ان کا ٹویٹر اکائونٹ پر ظاہر ہونے والے ان کے پیغام میں کہا گہا ہے کہ نعیم الحق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ وہ معافی کیوں مانگیں؟ عائشہ گلالئی کے ساتھ شادی ڈسکس کرنے میں کیا برائی ہے۔پھراسی اکاؤنٹ سے دوبارہ پیغام دیا گیا کہ عائشہ گلالئی کے لیے شادی کی کوئی باقائدہ پیشکش نہیں تھی جیسا کہ اس نے خود عاصمہ شیرازی سے بات کرتے ہوئے کہا۔نعیم الحق کے ٹویٹر اکائونٹ پر پیغامات ظاہر ہونے کے کچھ دیر بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ان کی نعیم الحق سے فون پر بات ہوئی ہے ،نعیم الحق کا ٹویٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور یہ پیغامات نعیم الحق کی جانب سے نہیں ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک آئی ٹی ماہر کا کہنا ہے کہ نعیم الحق کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ ہیک ہونے کا دعویٰ صحیح نہیں ہے یہ پیغامات اور ان سمیت گزشتہ 200پیغامات ایک ہی ڈیوائس سے بھیجے گئے ہیں ۔ آئی ٹی ماہر کے اگر دعویٰ کو سچ مان لیا جائے تو یہ بات کھل کر سامنے آتی ہے کہ عائشہ گلا لئی کے دعوے بے بنیاد نہیں بلکہ ان میں وزن بھی ہے اور پی ٹی آئی میں خواتین کے ساتھ جس سلوک کی وہ نشاندہی کر رہی ہیں اور عمران خان اور

نعیم الحق کے خواتین کے حوالے سے گٹھ جوڑ پر مبنی جن مبینہ شرمناک حرکات کا ذکر انہوں نے کیا ہے وہ بالکل صحیح اور درست نظر آتی ہیں تاہم اصل صورتحال تحقیقات کے بعد ہی منظر عام پر آسکتی ہیں جس میں ٹیکنیکل ماہرین کی خدمات ناگزیر ہو چکی ہیں۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نعیم الحق کے ٹویٹر اکائونٹ پر ظاہر ہونے والے پیغامات نے پی ٹی آئی میں کھلبلی مچا دی ہے اور اہم رہنمااس صورتحال سے کافی پریشان ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…