مستقل وزیر اعظم کافیصلہ سامنے آنے کے بعد وزیر اعلیٰ کیلئے بھی تین نام شارٹ لسٹ

29  جولائی  2017

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کی طرف سے شہباز شریف کے نام کی بطور مستقل وزیراعظم توثیق کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں ،پارٹی سے دیرینہ وابستگی کے باعث مجتبیٰ شجاع الرحمن کو مضبوط امیدوار قرا ردیا جارہا ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے غیر رسمی اجلاس میں عبوری اور اس کے بعد مستقل وزیر اعظم کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

جس کیلئے قرعہ عبوری وزیر اعظم کیلئے شاید خاقان عباسی اور مستقل وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کے نام نکلا اور اسکی پارلیمانی پارٹی سے بھی توثیق کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نام پر غور نہیں کیا گیا اور اس معاملے کو آنے والے دنوں میں زیر غور لایا جائے گا۔ تاہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں جس میں (ن) لیگ سے دیرینہ وابستگی رکھنے والے مجتبیٰ شجاع الرحمن کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے ۔قیاس آرائی میں رانا ثنا اللہ خان اورملک ندیم کامران کا نام بھی لیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…