اسلام آباد (آن لائن) پانامہ فیصلے کے بعد مسلم لیگ(ن) کو ایک اور دھچکا ۔ راولپنڈی حلقہ پی پی 4 سے کامیاب امیدوار شوکت بھٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے خارج کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی پی 4 راولپنڈی سے کامیاب ہونے والے امیدوار راجہ شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دیا گیا
جس کے بعد شوکت بھٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیئے جانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔ جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ پر مشتمل جسٹس گل حسن اورنگزیب نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا پانامہ کیس کے فیصلے سے چند منٹ پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے راجہ شوکت بھٹی کی درخواست خارج کر دی ۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب کے صوبائی حلقہ 4 میں 20 اگست کو الیکشن کروانے کا حکم دیا گیا ۔