اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نیب کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن ، حسین صاحبزادی ،مریم صفدر ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب 6ہفتوں میں ریفرنس دائر کرے اور اس پر فیصلہ 6ماہ میں سنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے نواز شریف کو نا
اہل قرار دیتے ہوئے ان کے صاحبزادوں حسن اور حسین ، صاحبزادی مریم صفدر اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور سمدھی اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو 6ہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے اور اس پر 6ماہ میں فیصلہ سنانے کے احکامات دئیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس کا فیصلہ متفقہ طور پر سنایا ہے اور اس میں کسی بھی جج کی جانب سے کوئی اختلافی نوٹ شامل نہیں تھا۔