اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونئیر کے ساتھ رابطہ، آصف زرداری بیٹے سے نالاں، بیرون ملک روانہ۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے اپنی خالی صنم بھٹو کے توسط سے فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ رابطہ کرنے پر سابق صدر آصف زرداری اپنے بیٹے بلاول بھٹو
سےشدید نالاں ہیں اور سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بیماری کا بتا کر بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بلاول بھٹو پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں جس پربغیر صلاح مشورے کے صنم بھٹو کے ذریعے رابطے نے آصف زرداری کو ناراض کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق بلاول اور فاطمہ کی شادی کے حوالے سے خبر حقائق کے منافی ہے ۔ دوسری جانب صنم بھٹو بھی زرداری خاندان سے سخت ناراض ہیں ان کی ناراضگی کی وجہ سے وراثت میں ملنے والی زمین کی ٹائٹل تبدیل کر کے جعلسازی کے ذریعے فروخت پر شروع ہوئی تھی جس پر بلاول بھٹو نے سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعد ازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔ 70کلفٹن سے بلاول کے رابطوں نے جہاں آصف زرداری کو پریشان کر دیا ہے وہیں پیپلزپارٹی کے کئی رہنما بھی سخت پریشان ہیںجو بھٹو خاندان کی پیپلزپارٹی میں واپسی کو اپنے لئے سخت خطرہ گردانتے ہیں۔دوسری جانب صنم بھٹو بھی زرداری خاندان سے سخت ناراض ہیں ان کی ناراضگی کی وجہ سے وراثت میں ملنے والی زمین کی ٹائٹل تبدیل کر کے جعلسازی کے ذریعے فروخت پر شروع ہوئی تھی جس پر بلاول بھٹو نے سختی سے نوٹس لیا تھا اور بعد ازاں یہ زمین صنم بھٹو کو واپس مل گئی تھی۔ 70کلفٹن سے بلاول کے رابطوں نے جہاں آصف زرداری کو پریشان کر دیا ہے وہیں پیپلزپارٹی کے کئی رہنما بھی سخت پریشان ہیںجو بھٹو خاندان کی پیپلزپارٹی میں واپسی کو اپنے لئے سخت خطرہ گردانتے ہیں۔