اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ میں تبدیلی کی لہر ،شہبازشریف کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب کس اہم ترین شخصیت کو بنایاجارہاہے؟ناقابل یقین دعویٰ کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع خبر میں حیرت انگیز دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہبازشریف نے چوہدری نثارعلی خان کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپنے کی پیشکش کی ہے ، خبر کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے یہ پیشکش چوہدری نثار علی کو شہباز شریف نے خود کی۔
شہبازشریف کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبروں کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے چوہدری نثار کا نام سامنے آیا ہے دعویٰ کیاگیا ہے کہ پانامہ کیس میں نواز شریف کے نا اہل قرار دئے جانے کی صورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ایم این اے منتخب کروا کے انہیں وزیر اعظم بنایا جائے گاجبکہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام پر غور کیا جا رہا ہے ، خبر میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس بیگم کلثوم نواز اور شہباز شریف کے کہنے پرملتوی کی تھی۔