بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’مشتاق احمد عمران خان کے لیے فرشتہ بن گئے‘‘

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 25جولائی کو عمر ان خان کی نا اہلی اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت کریگا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لندن فلیٹ اور بیرون ملک کرکٹ معاہدوں سے حاصل رقم بارے تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ

ان کا اپنا کنٹریکٹ اور انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدن کا 20 سال پرانا رکارڈ دستیاب نہیں،آمدن کا ندازہ کرنے کے لئے کرکٹر مشتاق احمد کا کنٹریکٹ ساتھ لگایا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکلا کو ہدایت کی تھی کہ وہ عمران خان کی بطور کرکٹر بیرون ملک سے آمدنی اور لندن فلیٹ کیسے خریدے اس کا ریکارڈ داخل کریں اس سلسلے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کو یاددہانی نوٹس بھی جاری کئے گئے تھے ہفتہ کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وکلا کی جانب سے 24 صفحات پر مشتمل مختلف دستاویزات کے ساتھ جواب داخل کرایا گیا ٗدستاویزات کے مطابق 1970 سے 1989 کے دوران کیری پیکر سیریز سے سالانہ 25 ہزار ڈالر ملتے تھے جواس وقت کے 25 ہزار پاؤنڈ بنتے تھے جبکہ 1987 ان کا بینیفٹ سال تھا جس میں ایک لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ ملے۔عمران خان کی جانب سے داخل جواب میں کہا گیا کہ لندن فلیٹ ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ کا خریدا گیا اور یہ رائل آگنائزر سروس لمیٹڈ سے نیلام کیا گیا جس کیلئے ابتدائی رقم 68 ہزار پاؤنڈ ادا کی گئی ٗیہ معاہدہ رائل ٹرسٹ اور نیازی سروسز لمیٹڈ کے تحت مختلف سالوں میں رقم ادا کرنے کا تھا جس میں 13 اعشاریہ 34 فیصد سود سالانہ ادا کرنا تھا۔چیرمین تحریک انصاف نے جواب میں کہا کہ انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدن کا 20 سال پرانا رکارڈ دستیاب نہیں۔کرکٹ کنٹریکٹ کے حوالے سے عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان کے پاس ان کا اپنا کنٹریکٹ موجود نہیں ٗانہوں نے کرکٹر مشتاق احمد کا کنٹریکٹ مثال کے طور پر ساتھ لگایا ہے جس میں بتایا گیا کہ

ایک کرکٹر کنٹریکٹ کے کتنے پیسے لیتا تھا اور میں بیرون ملک کرکٹ کے حوالے سے سب سے مہنگا ترین کھلاڑی تھا تو میرا کنٹریٹ کیا ہوسکتا ہے تاہم عمران خان نے اپنا کنٹریکٹ آف امپلائمنٹ نہیں لگایا۔چیرمین پی ٹی آئی کے وکلا نے جواب میں کہا کہ عمران خان منی لانڈرنگ میں کسی طرح ملوث نہیں۔ ذرائع کے مطابق مشتا ق احمد پی ٹی آئی میڈیا سیل کے انچارج جاوید بدر کے برادر نسبتی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مشتاق۱ احمد نے نے عمران خان کے حق میں یہ بیان اپنی رشتے داری کی وجہ سے دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…