ہفتہ‬‮ ، 11 اپریل‬‮ 2026 

اہم لیگی رہنما نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

datetime 23  جولائی  2017 |

کوئٹہ (این این آئی )مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے کنوینئر رابطہ کمیٹی میر شوکت بلوچ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ق) کے نام نہاد صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری نے صوبے کے کارکنوں کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ انہوں نے کرپشن او رلوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے انہوں نے یہ اعلان اتوا ر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ کارکن سیاسی پارٹیوں کا سرمایہ ہوتے بلوچستان میں گزشتہ چار سالوں سے مسلم لیگ (ق) کی صوبائی قیادت نے کارکنوں کو نظر انداز کرکے اپنے ذاتی مفادات حاصل کیے ہیں گزشتہ چار سالوں سے پارٹی کی صوبائی کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کارکن کا کوئی کام ہوا ہے بلکہ کارکنوں سے مشاور ت کے بجائے شخصی او رمن پسند فیصلے کرکے پارٹی کو صوبے میں غیر فعال کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کہ مسلم لیگ (ق) کی موجودہ قیادت خود ساختہ ہے گزشتہ چار سالوں سے محکمہ ریونیوٹرانسپورٹ ایکسائز کی پوسٹیں مذکورہ محکمے کے وزیر نے اپنے پی ایس کے ذریعے فروخت کی ہیں انہوں نے گوادر میں زمین کی الاٹ مینٹ پر کمیشن وصول کیا ہے اور ساتھ ہی کوئٹہ میں بھی کئی جگہ پر لوگوں کے زمینوں پر قبضے کروائے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق) کے ایک اور رکن صوبائی اسمبلی نے ایک ہی ٹیوب ویل کا افتتاح متعدد بار کیا ہے اور سڑکوں کے ٹھیکے اپنے بیٹے اور داماد کے ذریعے من پسند افراد کو دلوائے ہیں ان سب باتوں کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں او رمیں سپریم کورٹ ،نیب یاکسی بھی عدالت یا ادارے کے سامنے پیش ہوکر یہ ثبوت انہیں فراہم کرسکتا ہوں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر قمرالدین کاریز اور جنرل سیکرٹری واشک تک محدود ہیں

سینٹ کے حالیہ انتخابا ت میں مسلم لیگ (ق) کے تین اراکین نے اتحاد ی جماعت مسلم لیگ (ن) کے امید وار کو ووٹ دینے کے بجائے پیسے لیکر ایک آزاد امید وار کو کامیاب کروایا اور مسلم لیگ (ن) کے ایک امیدوا ر کو اس کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہاکہ ق لیگ کی قیادت وزیراعلی بلوچستان کے ساتھ بھی دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں

تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ انکے ہاتھ مضبوط کرے کیونکہ اب چور دروازوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے انہوں نے کہاکہ مرکزی سطح پرجب چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعظم میاں نوا زشریف سے استعفی کا مطالبہ کیا ہے تو جعفر مندوخیل اسکے برعکس نواز شریف او رمسلم لیگ (ن) کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ذاتی مفاد کی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ساتھیوں کیساتھ مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ ہم (ق) لیگ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں

اور ہماراآئندہ (ق) لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا بہت جلد دوستوں کے مشاورت سے ایک ملکی وقومی وتعصب سے پاک جماعت میں شمولیت کا اعلان کرینگے تاکہ شامل ہوکر اپنے کارکنوں او رملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرسکے اس موقع پر لیبرونگ کے صوبائی صدر سید جہانگیر شاہ ،لیبر ونگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمدرفیق جتک ،لیبر ونگ کے صوبائی سینئر نائب صدر رحیم پرکانی ،لیبرونگ ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی محمد حسنی ،لیبر ونگ کے ضلعی کچھی کے جنرل سیکرٹری عبدالوحید رئیسانی ،لیبر ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری نادر مینگل ،لبیر ونگ کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالغنی مینگل ،ضلعی نائب صدر خاران میر صدام مینگل ،جنرل سیکرٹری خاران عبداللہ محمد حسنی ،میر شبیراحمد ملازئی ،سید نظام حسین شاہ ،میر طہیرخان میروانی ،میر رجب خان رند بھی موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…