اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹرم آج ہفتے کو جاری ہونا ہے جس سے پتہ چل سکے گا کہ آیا پانامہ کیس کے فیصلے کے حوالے سے سپریم کورٹ کیا اسی ہفتے فیصلہ سنائے گی یا نہیں جبکہ دوسری جانب وزیراعظم ہائوس میں صدقے کیلئے بکروں کی بھاری تعداد منگوا لی گئی ہے اور درود وسلام کی محافل بھی
جاری ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ان محافل کا انعقاد کر رہی ہیں جبکہ شریف خاندان کے قریبی سمجھے جانے والے افراد نے روزے اور منتیں رکھ لی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں صدقے کے لیے خصوصی طور پر درجنوں پہاڑی بکرے منگوائے گئے ہیں۔ جبکہ کالے بکروں کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے۔