پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نواز شریف وزیراعظم رہیں گے یا نا اہل ہو جائیں گے؟ پیش گوئی نے پوری پاکستانی قوم کو ہکا بکا کر دیا

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ہونے والا اہم ترین فیصلے جمعۃ المبارک کے روز ہی ہوئے ، ستارہ شناسوں نے کئی ماہ قبل ہی حکومت کے لئے مشکلات اور کئی نے حکومت جانے کی پیش گوئی کر دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے اہم ترین کیسز کے فیصلے جمعۃ المبارک کے روز ہی سنائے گئے اور آج جمعۃ المبارک ہے اور سپریم کورٹ میں چلنے والے

پاکستان کے سب سے بـڑے کیس پانامہ کیس کی سماعت آج مکمل ہو گئی ہے اور سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنانے کا اعلان کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ جو سننا تھا سن لیا اور جو دیکھنا تھا دیکھ اب ہم فیصلہ سنائیں گے تاہم سپریم کورٹ کے پانامہ بنچ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جس کے متعلق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ جمعۃ المبارک کو سنایا جائے گا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے معروف ستارہ شناسوں نے پانامہ کیس سے قبل ہی حکومت کیلئے آنے والے دنوں میں مشکلات اور کئی ایک نے تو حکومت جانے کی بھی پیش گوئی کر دی تھی ۔ اس حوالے سے پاکستان کے معروف ستارہ شناسوںعبداللہ شوکت المعروف ماموں اور آغاز بہشتی نے 9اپریل کو نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام’’ٹو دی پوائنٹ میں‘‘میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے سیاسی حالات میں ابتری پیدا ہو جائے گی اور حکومت کے خلاف تحریک چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا تھا۔ عبداللہ شوکت المعروف ماموں نے پاکستان کے زائچہ کے حوالے سے بتایا تھا کہ2016سے برج قوس میں سیارہ زحل رپیٹ ہوا ہے اور جب بھی یہ رپیٹ ہو تو پاکستان کے حوالے سے یہ اچھی خبر نہیں ۔ ماموں نے اس وقت بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ماہ اپریل کے وسط کے بعد اس کے سامنے سیارہ مریخ بھی وارد ہو جائے گا اور جب بھی برج قوس میں سیارہ زحل رپیٹ ہوا ہے تو اس نے پاکستان کے حالات میں انتشار اور ابتری پیدا کی ہے اور سیارہ مریخ کے سامنے آ جانے کے بعد ملک کے سیاسی حالات میں ابتری پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔اسی پروگرام میں پیش گوئی کرتے ہوئے ماہر علم نجوم آغاز بہشتی نے کہا تھا کہ آنے والے دن عوام اور ملک کیلئے تو بہتر نظر آتے ہیں تاہم حکومت اور حکمران شدید مشکلات میں نظر آرہے ہیں اور ان کے خلاف تحریک شروع ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…