جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کیخلاف سازش ہوئی،ملوث کون ہے؟ عدلیہ ،فوج یا کوئی اور؟حکومت نے طبل جنگ بجادیا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 20  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حکومت کیخلاف سازش کے تانے بانے ملک سے باہر ہیں ٗ نہ عدلیہ اور نہ ہی فوج کسی سازش کا حصہ ہیں ٗ دونوں ادارے آئین کے اندر رہ کر کام کررہے ہیں ٗ جے آئی ٹی پر تحفظات تھے جس کا برملا اظہار کیا ٗ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ٗآنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا ٗہمارے دشمن چاہتے ہیں پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ٗ پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ٗ

نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں ٗ نواز شریف کہیں نہیں جارہے ہیں ٗ 2018کے الیکشن میں حصہ لینگے ۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں وزیردفاع، پانی وبجلی نے کہاکہ جے آئی ٹی کے پراسس کے دور ان سوالات اٹھے ہیں ٗ انہوں نے کہاکہ ججوں کا احتساب جج کر تے ہیں ٗ بیورو کریٹس کا احتساب بیورو کریٹ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ٗ اپنے بچوں کو پیش کیا اور وزیر اعظم کے داماد پیش ہوئے ایسی پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ وزیر اعظم محمد نوا زشریف کے اپر دیر میں خطاب کے حوالے سے سوال پر وزیر دفاع نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف جے آئی ٹی کی کارروائی کے دور ان شکوک وشبہات پر بات کررہے تھے ٗ جے آئی ٹی کی کارروائی پر شکوک وشبہات پر بادل چھائے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہہ دیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ نہیں دینگے ۔ایک سوال پر وزیر پانی وبجلی نے کہاکہ ہمارے پاس موجود دستاویزات مستند ہیں ۔ جے آئی ٹی کی ویڈیو ریکارڈ اوپن کر نے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ میں بغیر سنسر اور بغیر ایڈیٹنگ کے ویڈیو ریکارڈ اوپن کر نے کی بات پر قائم ہوں مگر جے آئی ٹی کارروائی کی آڈیو ٗ،ڈیورکارڈنگ کے اصل ہونے کی ذمے داری کون دیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف گلف سٹیل ملز میں کوئی حصہ دار نہیں تھے ٗ 1972میں مختلف ادارے قومیائے گئے ٗ

اس دور ان وہ تمام لوگ ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں چلے گئے جن کے ادارے قومیائے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پر فلیٹس کی ملکیت کا الزام نہیں ہے ان کے بچوں پر ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف بار بار پوچھتے ہیں کہ مجھ پر الزام کیا ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف پر کرپشن اور عہدے کے غلط استعمال کا کوئی الزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف پر الزام ڈھونڈا جارہا ہے تعلق جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ وزیر دفاع نے کہاکہ موجودہ حکومت کے خلاف سازش کے تانے بانے باہر ہیں میرے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں انہوں نے کہاکہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے جو سٹینڈ لئے ہیں اس کی قیمت بھی نواز شریف ادا کررہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ دو دہایاں قبل پاکستان ایٹمی قوت بنا اور پوری کوشش کی گئی کہ پاکستان ایٹمی قوت نہ بنے ٗ

نواز شریف نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بناناہے اس کے پیچھے پوری قوم کھڑی تھی اور پاکستان ایٹمی قوت بنا ۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چار سال میں معاشی بیج بوئے ہیں ٗآنے والے دنوں میں پاکستان معاشی قوت بنے گا انہوں نے کہاکہ ہمارے جو خیر خواہ نہیں ہیں وہ چاہتے ہیں پاکستان دہشتگردی میں الجھا رہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان کے ذریعے ہمارے ملک میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے ٗ

افغانستان میں امریکہ برسوں سے مختلف ممالک کی فوجیں لیکر بیٹھا ہوا ہے لوگ دہشتگردی ختم کر نا نہیں چاہتے ۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہورہی ہے ٗہمارے مخالفین کو باتیں تو کرنی ہوتی ہیں مگر ہماری پارٹی قائم ہے اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ہم متحد ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کہیں نہیں جارہے ہیں 2018میں الیکشن میں حصہ لینگے ۔

سی پیک ہماری معاشی شہ رنگ بننے جارہا ہے جو اس میں شامل ہونا چاہتا ہے ہماری طرف سے دعو ت عام ہے انہوں نے کہاکہ نہ عدلیہ اور نہ ہی فوج ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں ٗدونوں ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کررہے ہیں ٗجے آئی ٹی پر شکوہ تھا جس کا بر ملا اظہار کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…