بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

بڑے بھائی کو بچانے کیلئے شہبازشریف کھل کرسامنے آگئے،عمران خان کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 20  جولائی  2017 |

لاہور(این این آئی)عمران خان انتشار، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں، شہباز شریف نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام افراتفری اور انتشار نہیں بلکہ ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اوراس وقت جب ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے تو سیاسی تماشا لگانے والوں کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی قیمت پر تماشا لگانے والوں کو قوم پر رحم کرنا چاہیئے،

اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کر رہے ہیں اورجھوٹ کو ہر قدم پر ندامت کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سچ ہر موقع پر سرخرو ہوا ہے،نیازی صاحب پاکستان میں انتشار ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کے بانی ہیں اور ان کی تمام تر سیاست دشنام طرازی اور جھوٹ پر مبنی ہے ،بیان دے کر تردید کرنا اور بات کہہ کے پیچھے ہٹ جانا جھوٹ بولنے کے ماہر ان سیاستدان کا شیوہ ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منفی سیاست کے علمبرداروں کو 2013 کے عام انتخابات کے بعد ہر موقع پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور شکست خوردہ عناصر کی بیمار ذہنیت قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے۔ مخلص اور خدمت خلق سے سرشار قیادت پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں کی ساری سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ یہ عناصر ہوس اقتدار میں ملک کی ترقی کا سفر خراب کرنے کے درپے ہیں۔ پاکستان کو معاشی ترقی سے محروم کرنے کی سازشیں کرنے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں منصوبے مکمل کرکے نئے رجحان کی داغ بیل ڈالی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک بار پھر محاذآرائی کی کوشش کرنے والے عوام کی ترقی پر حملہ آور ہیں۔ منفی حربوں کے ذریعے ان کا حصول اقتدار کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنا ہمارا جرم ہے تو اس کے لئے ہر سزا بھگتنے کو تیار ہیں۔ منصوبوں میں اربوں روپے کی بے مثال بچت کرنا ہمارا قصور ہے تو بھی ہر سزا کیلئے تیار ہیں۔ توانائی منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہمارا گناہ ہے تو اس کیلئے بھی سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں۔

مخالفین جتنا چاہیں چیختے چلاتے رہیں ، عوام کی خدمت کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اورعوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ محب وطن اور دیانتدار قیادت پربے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہ کریں،انتہائی افسوسناک امر ہے کہ کرپشن او ربدعنوانی کی داستانیں رقم کرنے والے بھی احتساب کا شور مچا رہے ہیں۔جھوٹ کے مصنوعی سہارے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے اور اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے اور پاکستان کے با شعور عوام ملک کو آگے بڑھنے سے روکنے والوں کو اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ترقی کے سفر کو متاثر کرنے والوں سے پاکستان کے عوام حساب لیں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین قومی اسمبلی میں محسن شاہنواز رانجھا، طاہر بشیر چیمہ اور محمداصغر شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…