ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

سابق ایرانی صدر کی گرفتاری کی تیاریاں،ایران میں ایک اور خطرناک تنازعے کی شروعات

datetime 20  جولائی  2017 |

تہران (آئی این پی)ایران کے پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفر دولت آبادی نے دھمکی دی ہے کہ سابق صدر محمود احمد نڑاد کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک شکایتی مکتوب لکھنے کی پاداش میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نڑاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں اپنے سابق سیکرٹری حمید بقائی کی کرپشن کے الزامات کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے اسے ظلم عظیم قرار دیا تھا۔

ایرانی پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق صدر (محمود احمدی نڑاد) کے سپریم لیڈر کو لکھے گئے خط کے مندرجات کا جائزہ لیا ہے۔ مکتوب میں مجرمانہ اور غیرمہذبانہ انداز میں بات کی گئی ہے جس پر سابق صدر کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی میزان کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل دولت آبادی نے کہا ہے کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے رہ بر انقلاب کو لکھے گئے مکتوب میں توہین آمیز انداز اپنایا ہے اور لکھا ہے کہ ان کے معاون کو ایک ایسے قید خانے میں ڈالا گیا ہے جیسے گوانتا نامو یا ہارون الرشید کے دور کے عقوبت خانے تھے۔احمدی نڑاد نے اپنے مکتوب میں عدلیہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا ہے کہ حمید بقائی کی کرپشن کے الزامات میں گرفتاری پر عدلیہ کی خاموشی اور ذرائع ابلاغ میں اسے بدنام کرنے کے مجرمانہ مہم باعث تشویش ہے۔سابق صدر نے اپنے مکتوب میں حمید بقائی کی فوری رہائی کے لیے احکامات صادر کرنے اور معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ حمید بقائی کو کرپشن کے الزامات میں 2015 کو حراست میں لیا تھا مگر انہوں نے اپنے گرفتاری کے فوری بعد بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کردی تھی۔ تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ایک ماہ قبل محمود احمدی نڑاد کے سابق مشیر عبدالرضا داوری کی گرفتاری کے بعد حمید بقائی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔ دونوں پر اپنے عہدوں کے غلط استعمال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…