بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نوازشریف سمیت ان کے پورے خاندان کے ساتھ کیا ہوگا؟انتہائی سنگین پیش گوئی کردی گئی

datetime 20  جولائی  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاپا بھی پاپی ہیں اور بچے بھی پاپی ہیں، انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور اب آپ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں بھیج دیں، کیس ٹرائل کورٹ میں گیا تو وزیراعظم سمیت پورا خاندان گرفتار ہو گا، حکومت کے مشیروں کا 100فیصد دماغ سٹھیا گیا ہے، دکھ ہے وزیراعظم کے صرف 48گھنٹے رہ گئے اور ابھی تک دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر نہیں بنایا گیا، عمران خان کو نا اہل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کیس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاپا کے وکیل کہتے ہیں کہ ان کے بچے پاپی ہیں اور بچوں کے وکیل کہتے ہیں کہ پاپا پاپی ہیں مگرمجھے لگتا ہے کہ پاپا بھی پاپی ہیں اور بچے بھی پاپی ہیں بلکہ سارا خاندان ہی پاپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مشیروں کا 100فیصد دماغ اپنی جگہ پر نہیں رہا،انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور اب آپ کہتے ہیں کہ مقدمہ عدالت میں بھیج دیں،کیس ٹرائل کورٹ میں جاتا ہے تو وزیراعظم نواز شریف سمیت پورا خاندان گرفتار ہو گا،مقدمہ عدالت گیا تو آپ ضمانت لیں گے یا پھر جیل جائیں گے، وہ نا اہل بھی اور جیل بھی جائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ آج کیپٹن صفدر کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا،ماہانہ پر دامادبنتے ہیں تو ایسے مسائل ہوتے ہیں، شریف خاندان کے وکلاء4 سٹھیا گئے ہیں، دکھ ہے صرف 48گھنٹے رہ گئے ہیں، اور ابھی تک دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو وزیر نہیں بنایا گیا، رحم کریں ان دونوں کو وزیر بنائیں، امید ہے کہ(آج) مقدمے کی سماعت مکمل ہو جائے گی، لیگی ارکان سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرتے ہیں یہ لوگ ایک روپے کا حساب بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکے، ان کی تمام دستاویزات جعلی ہیں، یہ کیس اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والا ہے،(آج)جمعہ کو ہمارے وکلاء4 بھی 15,15منٹ دلائل دیں گے، اس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے بچوں نے گزشتہ روز کچھ کاغذات عدالت میں پیش کرنے کا کہا جسے کچھ میڈیا ہاؤسز نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا، امید ہے کہ پیمرا غلط دستاویزات پیش کرنے والے چینلز کا نوٹس لے گا جبکہ عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات پرانی ہیں اور معزز جج نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرنے پردفعہ 476کا کیس بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک میں ایسا خاندان مسلط ہے جو کرپشن، فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نا اہل سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…