اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرس میں خود اپنا موقف کلیئر کرینگے،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پاناما کیس اقامہ تک آگیا ہے ٗ انشاء اللہ وہ بھی ختم ہو جائیگا ٗ قطری وزیر خارجہ کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ٗ وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرس میں خود اپنا موقف کلیئر کرینگے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہر آدمی جذباتی ہوا ہے ٗ سب پارٹیاں اپنے کارکنوں کو سمجھائیں کہ کنٹرول میں رہیں۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ کوئی سمجھتا ہے کہ صرف ان کے کارکن چارج ہیں تو وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے انہوں نے کہاکہ جماعتوں کے سربراہان اپنے کارکنوں کو پر امن رہنے کیلئے کہیں انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے باہر کوئی لڑائی نہیں ہوئی وہ صرف نعرے لگا رہے تھے انہوں نے کہاکہ پانا ما کیس اقامہ تک آگیا ہے انشاء اللہ وہ بھی ختم ہو جائیگا انہوں نے کہاکہ قطری وزیر خارجہ کا پانا ما کیس سے کوئی تعلق نہیں ٗ پاکستان میں ہر چیز پاناما سے تعلق نہیں رکھتی ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف برد باری کے ساتھ کھڑے ہیں اور انشاء اللہ وہ سپریم کورٹ سے سرخرو ہونگے انہوں نے کہاکہ جو اپوزیشن گندے کپڑے ٹانگے وہ جھوٹے الزامات لگا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن وزیر اعظم کو پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے خطرہ کہہ رہی ہے یہ اپوزیشن خود چار سال جمہوریت اور اپوزیشن کیلئے خطرہ بنی رہی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ ان کے الزامات اعلیٰ عدلیہ سے بھی مسترد ہونے والے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرس میں خود اپنا موقف کلیئر کرینگے۔