منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی رہنما نے صحافی کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما نے صحافی کو قتل کروانے کا اعتراف کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ہری پور میں قتل ہونے والے صحافی بخشیش علی کے قتل کیس میں ملوث تحریک انصاف کی کونسلر حنا اختر اور حنیف اختر کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کردیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد کیس اینٹی ٹیررازم کورٹ کو بھجوا دیا ہے،

دونوں ملزمان کو تین دن کے لیے اینٹی ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پولیس کی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر حنا اختر کے صحافی بخشیش الہی کے ساتھ ذاتی اختلافات تھے اس وجہ سے خاتون کونسلر نے حنیف اختر کے ساتھ مل کر بخشیش الہی کے قتل کا منصوبہ بنایا، واضح رہے کہ حنیف اختر ایک اردو روزنامہ کے بیورو چیف ہیں۔ اس قتل کے لیے خاتون کونسلر حنا اختر نے حنیف اختر کو 5 لاکھ دینے کی آفر پر قتل کے لیے آمادہ کیا۔ اس ڈیل کے تحت حنا اختر نے قاتل حنیف اختر کو ایک لاکھ روپے قتل کرنے سے پہلے دیے اور باقی کے چار لاکھ روپے قتل کے بعد دیے جانے تھے۔ گزشتہ ماہ صحافی بخشیش الہیٰ کو دفتر جاتے ہوئے موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا جب پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون کونسلر اور مقامی اخبار کا بیورو چیف حنیف اختر اس قتل میں ملوث ہے جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کے بعد ان دونوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…