بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

لاکھوں ریال کاتنازعہ،سعودی عرب نے پی آئی اے پرپابندی لگانے کی دھمکی دیدی

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)قومی ایئر لائن نے ریاض ایئرپورٹ کے لاکھوں ریال ادا نہیں کیئے جس کے سبب ایئرپورٹ اتھارٹی نے آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو پانچواں اور آخری یادہانی خط جاری کردیا ہے ۔ خط کے متن کے مطابق پی آئی اے نے 4ملین ریال سے زائد کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں اور ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ریاض ایئرپورٹ اتھارٹی کے واجبات ادا نہیں کئے تو آپریشن بند کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔ایک جانب پی آئی اے غیر ملکی ایئر پورٹس کے واجبات اد انہ کرکے دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے تو دوسری جانب بھاری معاوضے پر افسران کی بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔مالی خسارے کے باوجود پی آئی اے نے 19 جولائی کو کراچی میں دو روزہ مارکیٹنگ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں ادارے کو کروڑوں روپے کے اخراجات برداشت کر نا پڑیں گے ی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…