اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فضل الرحمن کی اویس نورانی سے ملاقات، دینی جماعتوں کے اتحاد پر تبادلہ خیال، پانامہ کیس کا کرپشن سے کوئی تعلق نہیں، ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام(ف)کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب،اویس نورانی نے بھی دینی جماعتوں کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمن اور اویس نورانی کے درمیان اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے دینی جماعتوں کے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ناگزیر قرار دیا ہے۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا جبکہ اس حوالے سے دینی جماعتوں کا اجلاس جے یو آئی (ف)کی میزبانی میں ہو گا۔ فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت کے خلاف کچھ قوتیں سرگرم ہیں جنہیں حوصلہ دینا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔پاناما کیس پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں عدم استحکام کیلئے استعمال ہو رہا ہے کیونکہ گزشتہ 4 سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے تحریک انصاف کی نہیں۔اویس نورانی کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے پیش نظر دینی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا پڑے گا جبکہ اس حوالے سے دینی جماعتوں کا اجلاس جے یو آئی (ف)کی میزبانی میں ہو گا۔ فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ جمہوریت کے خلاف کچھ قوتیں سرگرم ہیں جنہیں حوصلہ دینا پاکستان کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔پاناما کیس پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے نہیں عدم استحکام کیلئے استعمال ہو رہا ہے کیونکہ گزشتہ 4 سال میں کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔ سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے تحریک انصاف کی نہیں۔