جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

دفتر ’’وائنڈ اپ ‘‘کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کیا کررہی ہے؟حکومت نے سنگین الزام عائد کردیا،دوٹوک اعلان

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ دفتر ’’وائنڈ اپ ‘‘کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے ٗواضح کر نا چاہتے ہیں 10جولائی کے بعد ہم والیوم 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کریں گے۔ایک بیان میں وزیرمملکت نے کہاکہ مختلف ذرائع سے منظر عام پر آنے والی یہ خبریں انتہائی افسوس ناک اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے منافی ہیں کہ پانامہ جے آئی ٹی اب بھی اپنی با ضابطہ کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اس کے کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل اجلاس ہو رہے ہیں ٗاب بھی بیرونی ایجنسیوں سے اور اداروں سے ٹیلی فونک رابطے کیے جا رہے ہیں اور ریمائنڈر بھیجے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو صرف اس قدر اجازت دی تھی کہ وہ 7دنوں کے اندر اندر اپنا دفتر سمیٹ لے لیکن دفتر سمیٹنے کی بجائے تمام ارکان اور معاون عملے کے باوجود نہ صرف کھلا ہے بلکہ اس میں مسلسل کام بھی ہو رہا ہے۔جے آئی ٹی کا وجود 10جولائی کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کردینے کے بعد فوراًختم ہو گیا۔لیکن حیرت ہے کہ ان ارکان میں سے کسی نے اپنے محکمے /ادارے میں رپورٹ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے یہ امر انتہائی تشویشناک ہے ٗہم واضح کر رہے ہیں کہ 10جولائی کے بعد ہم والیوم 10میں کسی کاغذ کا اضافہ تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر جے آئی ٹی کام ختم نہیں کر سکی تھی تو اسے سپریم کورٹ سے باضابطہ توسیع مانگنی چاہیے تھی۔دفتر ’’وائنڈ اپ ‘‘کی اجازت لے کر جے آئی ٹی کے طور پر اپنا کام جاری رکھنا سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…